اٹاوا،5نومبر(ایجنسی) کینیڈا کی نئی حکومت نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کے گذشتہ روز حلف کے بعد حکومتی امور کی انجام دہی شروع کر دی۔ اس طرح کینیڈا کے نو برس تک وزیر اعظم رہنے والے سٹیفن ہاربر کا دور حکومت اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔
کینیڈا کے 23 ویں وزیر اعظم کی حلف برداری
اوٹاوہ صوبے میں ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں عام شہریوں کو شرکت کی اجازت تھی جو اس حوالے سے پہلی اور منفرد تقریب تھی۔ لبرل پارٹی کے انتخابی وعدوں کی تکمیل کرنے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نے اپنی تیس رکنی کابینہ میں نصف وزراء خواتین کو مقرر کیا ہے۔ کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افغانستان میں پیدا ہونے والی 'مریم منصف' Maryam Monsef مسلمان خاتون کو بھی کابینہ میں نمائندگی دی گئی ہے۔ وہ کینیڈا کی فیڈرل پارلیمںٹ میں ٹورنٹو شہر سے رکن منتخب ہوئیں۔